ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمرتیایرانی نے گوری لنکیش قتل کی مذمت کی

اسمرتیایرانی نے گوری لنکیش قتل کی مذمت کی

Thu, 07 Sep 2017 10:11:33    S.O. News Service

نئی دہلی،6ستمبر (ایس او نیوز) اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی نے سرکردہ صحافی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔گوری لنکیش کو کل بنگلور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا ۔محترمہ ایرانی نے آج ٹوئٹر پر گوری لنکیش کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ قتل کی تفتیش جلد سے جلد کی جائے گی اور ان کے خاندان کو انصاف ملے گا۔مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے بھی گوری لنکیش کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک سرکار کو گوری لنکیش کے قتل کا معاملہ سی بی آئی کو سونپ دینا چاہیے ۔


Share: